English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ملک میں لاڈلاازم اور گڈ ٹوسی یو کی سیاست چل رہی ہے: شرجیل انعام میمن

 کراچی: سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کی درخواست پر سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ آج کے فیصلے میں گڈ ٹو سی یو کی جھلک نظر آئی، ملک میں لاڈلاازم اور گڈ ٹوسی یو کی سیاست چل رہی ہے ،ملک میں لاڈلوں کی نہیں قانون کی پاسداری ہونی چاہیے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سنی اتحاد نے درخواست دی اور ریلیف پی ٹی آئی کوملا، سپریم کورٹ کے آج کے فیصلے سے کنفیوژن پیدا ہوا ،آج کے فیصلے میں بہت چیزیں دیکھی، یہ مبہام سے بھرا فیصلہ ہے ،ملک میں گڈ ٹو سی یو اور لاڈلا ازم کی سیاست چل رہی ہے۔

شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ ملک میں گڈ ٹو سی یو اور لاڈلا ازم کی سیاست چل رہی ہے، لاڈلے کو صادق وامین کا ٹائٹل بھی دیا گیا، سپریم کورٹ کے آج کے فیصلے سے کنفیوژن پیدا ہوا۔ قانون کی پاسداری ہونا چاہیے لاڈلوں کی نہیں۔ اس فیصلے کو پیپلز پارٹی کے قانونی ماہرین دیکھیں گے۔ وفاقی حکومت نظرثانی پر جاتی ہے یا نہیں وہ ان کا صوابدید ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عدالتی فیصلے ناچاہتے ہوئے قبول کیے ہیں ،عدالتی فیصلوں کا سب سے زیادہ نقصان پیپلز پارٹی کو ہوا ہے، پیپلزپارٹی ہمیشہ عدالتی فیصلوں کا احترام کرتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پشاور ہائی کورٹ اور الیکشن کمیشن کے فیصلوں کو بھی بلڈوز کیا گیا۔ اس وقت الیکشن کمیشن کا سربراہ وہ ہے جس کو عمران خان نے تعینات کیا تھا اور کہا تھا کہ وہ بہترین سربراہ ہیں، ہم کسی جماعت پرپابندی کےحق میں نہیں، لیکن تمام مقدمات کےفیصلےمیرٹ پرہوناچاہئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے