کراچی ( اسپورٹس رپورٹر) پاکستان فزیکل ڈس ایبلیٹی کرکٹ ایسوسی ایشن( پی پی ڈی سی اے) کے نئے صدر عمران بلوانی جنرل سیکریٹری امیرالدین انصاری کے ہمراہ آج ایسوسی ایشن کے آفس واقع آر جے مال دوسری منزل، جوہر موڑ پر دوپہر 2 بجے میڈیا کے نمائندگان سے ملاقات کریں گے۔ اس موقع پر نئے صدر اپنے اور پی پی ڈی سی کے حوالے سے مستقبل کے پروگرام کے حوالے سے میڈیا کو آگاہی فراہم کریں گے۔
