English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

یورو �ٹ بال چیمپئن شپ کا �ائنل میچ آج کھیلا جائے گا

القمر

برلن(اسپورٹس ڈیسک ) ا سپین اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان یورپین فٹ بال چیمپئن شپ کا فائنل میچ آج جرمنی کے دارالحکومت برلن میں کھیلا جائے گا ۔یورپین فٹ بال چیمپئن شپ میں الیانز ایرینا، میونخ میں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میچ میں اسپین کی ٹیم نے سخت مقابلے کے بعد فرانس کو ایک کے مقابلے میں 2 گول سے شکست دے کر چوتھی مرتبہ فائنل کے لئے کوالیفائی کیا تھا۔ ویسٹ فالن اسٹیڈیون، ڈارٹمنڈ کے مقام پر کھیلے گئے چیمپئن شپ کے دوسرے سیمی فائنل میچ میں انگلینڈکی ٹیم نے سخت مقابلے کے بعد نیدرلینڈزکو ایک کے مقابلے میں 2 گول سے شکست دے کر دوسری مرتبہ فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔ دونوں فائنلسٹ ٹیموں کے کپتانوں نے فائنل میچ میں کامیابی کے لئے بیانات دیئے ہیں ۔
اور فائنل میچ میں فائنلسٹ ٹیموں کے درمیان کانٹے دارمقابلے کی توقع ہے۔ اسپین اور انگلینڈ کی فٹ بال ٹیموں کے درمیان یورپین فٹ بال چیمپئن شپ کا فائنل میچ آج جرمنی کے دارا لحکومت برلن کے اولمپیا اسٹیڈیون میں کھیلا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے