English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سابق صدر ٹرمپ پرحملے کے دوران کیا ہوا؟

القمر

امریکہ کے سابق صدر اور آئندہ صدارتی انتخابات میں ری پبلکن پارٹی کے ممکنہ امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ پینسلوینیا میں انتخابی ریلی کے دوران قاتلانہ حملے میں زخمی ہوئے ہیں۔ ان پر فائرنگ اس وقت کی گئی جب اُنہوں نے اپنا خطاب شروع ہی کیا تھا۔ اس دوران ان کی حفاظت پر مامور سیکرٹ سروس کے اہلکار ان تک پہنچے اور انہیں گھیر لیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ جب دوبارہ اسٹیج پر کھڑے ہوئے تو انہوں نے مٹھی ہوا میں بلند کی جس سے ان کے حامیوں نے پر جوش انداز میں ان کی حمایت کی۔ بعد ازاں ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم نے بیان جاری کیا کہ وہ بہتر ہیں۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مطابق فائرنگ کے مقام پر دو افراد ہلاک ہوئے ہیں جن میں حملہ آور بھی شامل ہے۔ وفاقی تفتیشی ادارے (ایف بی آئی) نے حملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے