ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نسیم شاہ کو 4 کروڑ معاوضے والی دی ہنڈرڈ لیگ کیلئے این او سی نہ مل سکا

کراچی (اسپورٹس رپورٹر ) قومی ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کو دی ہنڈرڈ لیگ کیلئے این او سی جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ نسیم شاہ کا دی ہنڈرڈ میں برمنگھم فونکس کے ساتھ معاہدہ ہوا تھا جس کے پیش نظر نسیم نے پی سی بی کو این او سی کیلئے درخواست دی تھی تاہم بورڈ نے فاسٹ بولر کو ورک لوڈ مینجمنٹ کے تحت این او سی جاری نہیں کیا۔ بتایا گیا ہے کہ نسیم شاہ گزشتہ سال فٹنس مسائل سے دو چار ہوئے اب چونکہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے اہم میچز ہیں اور وہ تینوں فارمیٹ کے کرکٹر ہیں اس لیے انجریز سے محفوظ رکھنے کے لیے احتیاطی تدابیر کے طور پر این او سی کی درخواست مسترد کی گئی جس سے کرکٹر کو آگاہ کردیا گیا ۔ واضح رہے کہ نسیم شاہ دی ہنڈرڈ لیگ میں ایک لاکھ 25 ہزار پائونڈز کی مہنگی ترین کیٹیگری میں شامل تھے اس حساب سے ان کا معاوضہ پاکستانی روپے میں تقریبا ساڑھے 4 کروڑ روپے بنتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں