ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حمدان بن محمد نائب اماراتی وزیراعظم اور وزیر دفاع مقرر

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات کے نائب صدر و وزیراعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم نے اپنے صاحبزادے اور ولی عہد 41 سالہ حمدان بن محمد کو نائب وزیراعظم اور وزیر دفاع مقرر کردیا۔ عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کی کابینہ میں بڑے پیمانے پر ردوبدل کی گئی ہے۔ جس کا اعلان نائب صدر اور وزیراعظم محمد بن راشد المکتوم نے کیا۔ متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان کو نائب وزیراعظم مقرر کر دیا گیا اسی طرح ولی عہد دبئی حمدان بن محمد کو بھی نائب وزیراعظم مقرر کیا گیا ہے۔ کابینہ میں 2 خاتون وزرا بھی شامل ہیں۔ وزیر تعلیم سارہ امیری اور وزیر مملکت برائے انٹرپرنیورشپ عالیہ عبداللہ ہوں گی۔ یاد رہے کہ ولی عہد شیخ حمدان2008 سے دبئی کے ولی عہد ہیں اور سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ مقبولیت رکھنے والے شہزادے ہیں۔ ان کے انسٹاگرام پر ایک کروڑ 50 لاکھ سے زاید فالورز ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں