فلسطین میں اسرائیل کی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے، اسرائیلی فوج نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ پر حملے کرکے مزید 17 فلسطینیوں کو شہید اور 80 سے زائد کو زخمی کردیا۔
عرب میڈیا کے مطابق صیہونی فورسز نے نصیرات پناہ گزین کیمپ میں اقوامِ متحدہ کے ایک اور پناہ گزین اسکول پر فضائی اور زمینی حملے کیے جس کے نتیجے میں 17 فلسطینی شہید اور 80 زخمی ہوگئے۔
عرب میڈیا کے مطابق صیہونی فوج نے بے گھر افراد کے کیمپوں پر بھی بمباری کی جس کے نتیجے میں 1 افراد شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔
7 اکتوبر 2023 کے بعد سے اسرائیلی حملوں میں اب تک شہید فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 38 ہزار 585 تک پہنچ گئی ہے۔
غزہ وزارت صحت کے مطابق غزہ میں اسرائیلی حملوں کے باعث زخمیوں کی تعداد 88 ہزار 500 سے تجاوز کر گئی ہے۔
