ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

خیرپور،ضلعی انتظامیہ عزاداروں کو بنیادی سہولیات نہ دے سکی

خیرپور (جسارت نیوز) ضلعی حکمرانوں نے خیرپور کے عزاداروں کو تمام بنیادی سہولیات سے محروم رکھا، بجلی، گیس اور پانی کی کوئی سہولت میسر نہ تھی، نذر و نیاز کے ٹائم پر واٹر سپلائی کی جانب سے پانی بند تو سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے گیس سپلائی بند، مومنین پریشانی کی صورت حال سے دوچار رہے۔ دوسری جانب سپیکو نے بھی عزاداروں کو سخت اذیت میں مبتلا رکھا، عشرہ مجالس کے دوران لوڈشیڈنگ جاری رکھا۔ اس موقع پر عزاداروں نے ضلعی اور صوبائی حکومتوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی چاروں صوبائی حکومت سے کہیں زیادہ ناکام سندھ حکومت ہے جو محرم الحرام میں عزاداروں کو بنیادی سہولیات دینے میں ناکام رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ناکام وزیراعلیٰ ہیں، انہیں فوراً مستعفی ہوجانا چاہیے جو وزیراعلیٰ سال کے صرف محرم الحرام کے 10 دنوں میں عزاداروں کو بنیادی سہولیات نہ دے سکیں تو ایسے وزیراعلیٰ کا مسعتفی ہوجانا بہتر ہے۔ عزاداروں نے کہا کہ خیرپور سے کلین سویپ کرنے والی ایم این اے سیدہ نفیسہ شاہ جیلانی اور سابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ جیلانی نے عزاداروں کو بنیادی سہولیات نہ دینے پر کسی سرکاری افسروں کے خلاف کوئی کارروائی نہ کی وہ اگر خیرپور سے کامیاب ہوئی ہیں تو اس میں عزادار بھی شامل ہیں، ایم این اے کی سیٹ ہونے کے باوجود کہیں عزاداروں کو بنیادی سہولت کی بات نہ کی، ہاں افتتاح بہت کیے۔ عزاداروں نے کہاکہ سیپکو نے یکم محرم الحرام سے لے کر عاشور تک دوران عزاداری لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری رکھا۔ دوسری جانب سوئی سدرن گیس کمپنی اور واٹر سپلائی مینجمنٹ بھی عزاداروں کو تکلیف دینے میں اول نمبر پر رہیں، نظر ونیاز کے وقت نہ واٹر سپلائی کی جانب سے پانی فراہم کیا گیا نہ سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے گیس فراہم کی گئی، یعنی عزاداروں کو ہرطرح کی تکلیف پہنچائی گئی۔ میونسپل چیئرمین و وائس چیئرمین کی جانب سے امام بارگاہوں کے سامنے کچرے کے ڈھیر لگادیے، پورے خیرپور کو گندگی کے ڈھیر میں تبدیل کر دیا، لیکن کوئی ان کے خلاف ایکشن لینے کے لیے تیار نہیں۔ عزاداروں نے کہا کہ پاکستان کی سب سے ناکام ضلعی انتظامیہ خیرپور کی ہے، اس لیے ان کی ناکامی پر فاتحہ ہی پڑھ سکتے ہیں۔ عزاداروں نے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو سے مطالبہ کیا کہ وہ خیرپور کی ضلعی انتظامیہ کے افسران کے خلاف سخت ایکشن لیں اور انکوائری کی جائے، عزادارں کو بنیادی سہولیات دینے میں کیوں ناکام رہی؟ کس کے کہنے پر ایسا طریقہ اپنایا گیا؟

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں