حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشورو اور شہید ذوالفقار علی بھٹو کیمپس خیرپور میرس سالِ نو 25-2024 میں داخلے کے لیے جاری کردہ شیدول کے مطابق میرٹ لسٹ کے تحت انٹرویوز آج سے شروع ہو رہے ہیں۔ انٹرویوز کمیٹی کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر رضوان علی میمن کی سربراہی میں مرکزی آڈیٹوریم میں طے کردہ انٹرویو کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ پہلے روز آج تھرپارکر، عمرکوٹ اور ضلع سجاول کے اُمیدواران کے انٹرویوز ہوں گے، جبکہ دوسرے روز کل دادو، ٹھٹھہ، کراچی اور ٹنڈو محمد خان کے اُمیدواران کے انٹرویوز لیے جائیں گے، انٹرویوز کا سلسلہ 27 جولائی تک جاری رہے گا۔ اُمیدواران کو مقرر کردہ وقت پر اپنے اصلی دستاویزات سمیت انٹرویو کمیٹی کے سامنے پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔