کندھکوٹ (نمائندہ جسارت) سی سیکشن پولیس کی کارروائی، 237 شراب کی بوتلیں برآمد، 2 افراد گرفتار، ایس ایس پی کشمور بشیر احمد بروہی اور اے ایس پی کندھکوٹ عتیق الرحمن کی ہدایت پر سی سیکشن پولیس کی بڑی کارروائی، اسنیپ چیکنگ کے دوران شراب کی 237 بوتلیں برآمد، 2 افراد گرفتار، انچارج سی سیکشن صفیر احمد جاگیرانی اور اے ایس پی کی ٹیم کی میونسپل کمیٹی کے قریب کارروائی، 237 شراب کی بوتلوں سمیت 2 افراد گرفتار، گرفتار ملزمان کی شناخت ونیش کمار اور نوی کمار کے نام سے ہوئی، انچارج صفیر احمد جاگیرانی، گرفتار ملزماں محرم الحرام میں غیر قانونی شراب کی فروخت کر رہے تھے، گرفتار ملزموں کے خلاف قانون کے مطابق مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پولیس کی منشیات فروش شراب فروش اور دیگر سماجی برائیوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، اے ایس پی عتیق الرحمان، ضلع کو بہت جلد منشیات ، شراب اور دیگر سماجی برائیوں سے پاک کیا جائے گا۔
