English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اطالوی وزیرِاعظم کا تمسخر اڑانے پر 5 ہزار یورو جرمانہ 

اٹلی کی وزیرِاعظم کو تمسخر کا نشانہ بنانا ایک صحافی کو خاصا مہنگا پڑا ہے۔ اٹلی کی ایک عدالت نے تین سال قبل کیے جانے والے ایک ٹوئیٹ کی بنیاد پر گیلیا کارٹیزا کو یہ سزا سنائی ہے۔

گیلیا کارٹیزا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر (جو اُس وقت ٹوئٹر کہلاتا تھا) اپنی ایک پوسٹ میں لکھا تھا کہ (وزیرِاعظم) جیورجیا میلونی مجھے خوفزدہ نہیں کرسکتیں۔ اُن کا قدر محض 1.2 میٹر ہے اور وہ تو مجھے دکھائی بھی نہیں دیتیں۔

عدالت کا کہنا ہے کہ اظہارِ رائے کی آزادی سر آنکھوں پر مگر کسی کے بارے میں کچھ بھی بولتے یا لکھتے وقت کچھ نہ کچھ سوچنا ضرور چاہیے۔ ایسا نہ ہو کہ بعد میں پچھتاوا ہو۔ ناشاستہ انداز سے کی جانے ولای ہر پوسٹ دل آزادری کا سبب بنتی ہے۔

جیورجیا میلونی کا قدر 1.58 میٹر بتایا جاتا ہے۔ وہ قدرے شوخ مزاج کی حامل ہیں اور سربراہ اجلاسوں میں بھی خاصی زندہ دلی کا مظاہرہ کرتی ہیں۔

اطالوی وزیرِاعظم کے ترجمان نے بتایا ہے کہ عدالتی حکم پر گیلیا کارٹیزا ہرجانے کی مد میں جو کچھ بھی ادا کریں گی وہ کسی فلاحی ادارے کو دے دیا جائے گا۔

گیلیا کارٹیزا نے عدالتی فیصلے کو اظہارِ رائے کی آزادی پر قدغن سے تعبیر کیا ہے۔

رائٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے گیلیا کارٹیزا نے کہا کہ اٹلی میں جب بھی حکومت کسی بھی بات کو بنیاد بناکر قضیہ کھڑا کردیتی ہیں۔ اظہارِ رائے کی آزادی کا دائرہ محدود کرنے کی کوششیں کبھی دم نہیں توڑتیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے