اسلام آباد:ایل پی جی ایئر مکس گیس استعمال کرنے والے صارفین کیلئے بری خبر، کئی شہروں میں گیس کی فراہمی معطل ہو گئی ہے۔
ترجمان سو ئی سدرن کے مطابق سوئی سدرن کو گیس فراہم کرنے والی گیس فیلڈ کنڑپساکھی کو فنی خرابی کا سامنا ہے گیس پلانٹس سے گیس اور ایل پی جی کی فراہمی میں کمی واقع ہوئی ہے۔
گیس کی کمی سے سوئی سدرن کے 4 ایل پی جی ایئرمکس پلانٹس متاثر ہوئے ہیں۔بلوچستان میں گوادر، نوشکی، سوراب میں ایل پی جی ایئرمکس پلانٹس بند ہونے سے گیس کی فراہمی معطل ہو گئی جب کہ سندھ میں کوٹ غلام محمد کا ایل پی جی ایئرمکس پلانٹ بھی بند ہے جس سے گیس کی فراہمی بند ہے۔

