جامشورو (نمائندہ جسارت) شدید گرمی اور حبس کے بعد گزشتہ رات اچانک تیز موسلا دھار بارش شروع ہوگئی، کچھ دیر جاری رہنے والی شدید بارش کے باعث جامشورو کے تمام نشیبی علاقے زیرِ آب آگئے جس کی وجہ پہاڑی علاقوں سے آنے والے برساتی پانی کی گزر گاہوں میں بے پناہ بڑہتی ہوئی آبادی کی تعمیرات ہونے سے مختلف علاقوں میں برسات کے پانی کی نکاسی نہ ہونے سے مختلف علاقوں اور شاہر اہو ں پر جمع ہوگیا، جس سے لوگوں کے گھروں میں پانی داخل ہونے کا اندیشہ پیدا ہوگیا۔ اِس صورتِ حال پرجامشورو ٹائون کے نوجوان باہمت چیئر مین بلا ل قادر شورو نے اپنی ٹیم کرم علی برہمانی، سرفراز لْنڈ، طارق پریو، لالا رحمان خان پٹھان کے ہمراہ رات ہی شہر سے برساتی پانی نکالنے کی حکمت عملی تیارکرتے ہوئے علی الصبح ہیوی مشینوں کے ذریعے لالا رحمان پٹھان بمعہ ریلوے اسٹیشن کے علاقے، سینڈوزسہون روڈ، ریشم گلی، مین شاہی بازار، عبداللہ چاوڑا گوٹھ، بسم اللہ کالونی، سہوانی محلے کے علاوہ جا مشو رو اوور ہید برج کے لنک سروس روڈ، پرانا کالیا کڑا ہی ہوٹل روڈ ایریا اور دیگر علاقوں سے پانی نکالنے کا کام اپنی نگرانی میں شروع کرادیا، جس سے بیشتر علاقوں کو کلیئر کردیا گیا، جبکہ کچھ علاقوں میں پانی نکا لنے کاکام جاری ہے۔ ٹاؤن چیئرمین بلال قادر شورو کے اِس طرز عمل سے شہریوں، سماجی تنظیموں کی جانب سے فوری اقدامات اُٹھانے پر سراہتے ہوئے کہا کہ جامشورو جو اَب لاکھوں کی آبادی کا شہر بن چکا ہے، لیکن تاحال علمی و سیاسی شہر میں باقاعدہ کوئی منصوبہ بندی نہیں کی گئی ہے، شہر میں باقاعدہ سیوریج سسٹم اور پینے کے صاف پانی،مختلف مارکیٹس، پبلک پارکس، پبلک لائبریری کے لیے باقاعدہ پلا ننگ نہیں کی گئی ہے، جس کی وجہ سے آئے دن شہر میں کوئی نہ کوئی مسئلہ کھڑا رہتا ہے۔ شہریوں نے اُمید ظاہر کی کہ نوجوان باہمت ٹاؤن چیئر مین بلا ل قادر شورو جوخدمتِ خلق کے جذبے اور پْر جوش طریقے سے کام کرنے کی کوشش کررہے ہیں، اْمید ہے وہ جامشورو کے ملک اَسد سکند ر سے جامشورو کے لیے بڑے منصوبے لیتے ہوئے کام شروع کرا دیں گے۔
