ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بااثر افراد اور پولیس مظالم کیخلاف جھنڈو ناریجانی کے رہائشی کا احتجاج

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) جھنڈو ناریجانی کے رہائشی نذیر راجپوت نے اپنے گھر والوں کے ہمراہ بااثر افراد اور پولیس مظالم کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا اور الزام عائد کرتے ہوئے بتایا کہ علاقے کے رہائشی با اثر افراد شوکت، ریاض، پرویز راجپوت اور دیگر علاقے میں منشیات کا کاروبار کرتے ہیں جس پر ہم نے منع کیا تو مذکور افراد نے گزشتہ 18 جولائی کو میری موبائل کی دکان سے ہزاروں روپے مالیت کے موبائل چوری کر کے لے گئے، جبکہ میری 8 سولر پلیٹیں بھی توڑ دیں اور میرے بھانجے فرہاد علی کو شدید زخمی کردیا جو تاحال سول اسپتال حیدرآباد میں زیر علاج ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اب با اثر افراد نے میرے گھر پر قبضہ کر کے مجھے گھر سے بے دخل کر دیا ہے جس کی وجہ سے میں سخت پریشان ہوں اور اپنے بچوں سمیت در بدر کی زندگی گزارنے پر مجبور ہوں۔ انہوں نے کہا کہ بااثر ملزمان سے جانی و مالی نقصان کا خطرہ ہے۔ اربابِ اختیار سے اپیل ہے کہ معاملے کا نوٹس لے کر مجھے اور میرے اہلخانہ کو تحفظ و انصاف فراہم کیا جائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں