English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جیکب آباد: ڈیڑھ ماہ قبل اغوا ہونے والا مغوی بازیاب

القمر

جیکب آباد/کندھکوٹ (نمائندگان جسارت) ڈیڑھ ماہ قبل اغوا ہونے والا مغوی بہرام کھوسو بازیاب، پولیس کی جانب سے 50 لاکھ روپے تاوان بھرنے کی اطلاعات۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل ٹھل کے آر ڈی 52 تھانے کی حدود گاؤں پیارو کھوسو سے ڈیڑھ ماہ قبل اغوا ہونے والے مغوی بہرام خان کھوسو کو کندھکوٹ کے کچے کے علاقے سے بازیاب کرا لیا گیا ہے، مغوی بہرام خان کھوسو کی بازیابی کی تصدیق ان کے ورثا نے سوشل میڈیا پر کی ہے۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ بہرام خان کی بازیابی کے لیے ڈاکوؤں نے پولیس کی جانب سے معاملات طے کیے اور 50 لاکھ روپے تاوان دینے پر ڈاکوؤں نے مغوی کو پولیس کے حوالے کیا۔ واضح رہے کہ کھوسہ برادری کی جانب سے مغوی کی عدم بازیابی کیخلاف خود کچے کے علاقے میں داخل ہوکر مغوی کو بازیاب کرانا اعلان کیا گیا تھا، گزشتہ روز کھوسہ قبیلے کے سیکڑوں لوگ جدید اسلحے سے لیس ہوکر میر امتیاز کھوسو کی قیادت میں گاؤں پیارو کھوسو پہنچے جہاں اعلان کیا گیا کہ ہم کچے میں داخل ہوں گے پھر جو بھی جانی نقصان ہوا اس کی ذمہ داری پولیس پر ہوگی جس کے بعد پولیس نے ڈاکوؤں سے رابطہ کرکے اپنی جانب سے تاوان کی رقم دینے کا کہا جس کے بعد 50 لاکھ میں ڈیل طے ہوئی اور ڈاکوؤں نے مغوی کو آزاد کردیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے