English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شمالی کوریا کا سابق سفیر جنوبی کوریائی صدر کا مشیر بن گیا

جنوبی کوریا کی جانب سے شمالی کوریا کی سرحدپر لاؤڈ اسپیکر نصب کیے جارہے ہیں

سیول (انٹرنیشنل ڈیسک) جنوبی کوریا میں شمالی کوریا کے سابق سفارت کار تائی یونگ کو اہم ترین عہدے پر فائز کردیا گیا ۔ خبررساں اداروںکے مطابق برطانیہ کے لیے شمالی کوریا کے سابق سفیر تائی یونگ ہو کو جنوبی کوریا کے صدر یون سک یول کا مشیر تعینات کر دیا گیا ہے۔ تائی یونگ ہو 2016 ء میں شمالی کوریا سے فرار ہو کر جنوبی کوریا میں آ بسے تھے۔ شمالی کوریا میں ان پر ریاستی فنڈز میں خردبرد کرنے سمیت دیگر الزامات عائد تھے۔ واضح رہے کہ جنوبی کوریا میں ہزاروں کی تعداد میں ایسے افراد موجود ہیں جو شمالی کوریا کے سخت قوانین سے تنگ آکر پناہ لیے ہوئے ہیں لیکن تائی یونگ ہو شمالی کوریا سے بھاگ کر آنے والے پہلے شخص ہیں جنہیں جنوبی کوریا میں نائب وزیر کا عہدہ دیا گیا ہے۔ دوسری جانب جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کی طرف سے آنے والے کچرے سے بھرے غباروں کے جواب میں سرحد پر دوبارہ لاوڈ اسپیکر نصب کرکے اپنے نظریات پر مبنی پیغامات نشر کرنا شروع کردیے۔اس سے قبل جنوبی کوریا میں موجود شمالی کورین پناہ گزینوں پیانگ یانگ انتظامیہ پر تنقیدی تحریروں والے کتابچوں اور اشتہاروں سے بھرا ایک بڑا غبارہ شمالی کوریا روانہ کیا تھا۔

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے