اسلام آباد:ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کاکہنا ہے کہ بنگلہ دیش میں موجود تمام پاکستانی طلبا اور سفارتی عملہ محفوظ ہے، کچھ دیر قبل ڈھاکا میں پاکستانی ہائی کمشنر سے فون پر رابطہ ہوا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ گلادیش میں پاکستانی ہائی کمشنر اور پاکستانی طلبا سے مسلسل رابطے میں ہیں، پھنسے ہوئے پاکستانی طلبا کی تفصیلات بھی سامنے آ گئیں، اڑتالیس پاکستانی طلبا ڈھاکا میں موجود ہیں۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ چٹاگانگ میں 31، میمن سنگھ میں 9 ،کومیلا میں 8 اور راج شاہی میں 7 پاکستانی طلبا پھنسے ہوئے ہیں جبکہ دیناج پور اور رنگپور میں ایک ایک پاکستانی طالب علم موجود ہے۔

