ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ڈونلڈ ٹرمپ نے سکیورٹی اداروں کی کارکردگی پر سوالات اٹھا دیے

نیو یارک:سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے اوپر ہونے والے قاتلانہ حملے  سے متعلق سکیورٹی اداروں کی کارکردگی پر سوالات اٹھا تے ہوئے کہا ہے کہ کوئی شخص چھت پر چڑھا کیسے اور اس کی اطلاع کیوں نہ دی گئی؟

سابق امریکی  صدر نے کہا کہ مجھے کسی مسئلے کے بارے میں پیشگی اطلاع نہیں دی گئی، کچھ بتایا ہوتا تو میں 15سے 20منٹ انتظار کر لیتا،امریکی تحقیقاتی ایجنسی ایف بی آئی نے بتایا کہ ڈونلڈ ٹرمپ پر فائرنگ کرنے والا 20سال کا مقامی نوجوان تھا جس کی شناخت تھامس میتھیو کروکس کے نام سے ہوئی جو ریاست پینسلوینیا کا ہی رہائشی ہے۔

خیال رہے کہ چندروز قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلا نہ حملہ ہوا تھا، جس میں گولی ان کے کان کو چھوتی ہوئی گزر گئی تھی، اس کے بعد نوجوان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں