ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسپیکر قومی اسمبلی کا قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمینز کو نئی گاڑیاں دینے سے انکار

اسلام آباد ( نمائندہ جسارت) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے قائمہ کمیٹیوں کے چیرمینوں کو نئی گاڑیاں دینے سے انکار کردیا اور نئی گاڑیاں خریدنے پر پابندی لگا دی۔اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی جانب سے کفایت شعاری پالیسی پرعملدرآمد شروع کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی نے قومی اسمبلی کے مانیٹائزیشن لینے والے افسران سے گاڑیاں واپس لینے کے احکامات بھی جاری کیے ہیں۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ مانیٹائزیشن لینے والے افسران قواعد کے مطابق ادائیگی کرکے گاڑی استعمال کریں افسران اور ایم این ایز پرانی سرکاری گاڑیوں کوبھی احتیاط سے استعمال کریں‘ اسپیکرسردار ایاز صادق نے اپنے لیے نئی گاڑی لینے سے بھی انکار کردیا جبکہ وہ بحیثیت اسپیکر قومی اسمبلی 10 سال پرانی گاڑی استعمال کر رہے ہیں۔ اسپیکرقومی اسمبلی نے اپنا پروٹوکول انتہائی محدود کردیا، سردار ایاز صادق کا پروٹوکول 2 گاڑیوں پر مشتمل ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں