ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایزی پیسہ دکانوںپر جعلسازی سے رقم بٹورنے والے گروہ کا سرغنہ گرفتار

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر)ٹنڈوجام پولیس کی شاندار کارروائی، ایزی پیسہ شاپ پر جعلسازی سے رقم بٹورنے میں ملوث گینگ کا سرغنہ گرفتار،حیدرآباد کے مختلف تھانہ جات کی حدود میں یکساں شکایات موصول ہوئی کہ کوئی نامعلوم جعلساز گینگ سرگرم ہوکر اپنی جعلسازی سے مختلف ایزی پیسہ شاپ سے رقوم بٹور کر فرار ہو جاتے ہیں،ٹنڈو جام پولیس نے خفیہ اطلاع اور ٹیکنیکل سپورٹ سے جعلساز گروہ کے سرغنہ کو ٹنڈوجام زرعی یونیورسٹی کے قریب سے گرفتار کرلیا ،زیر حراست ملزم کی شناخت محمد بلال کے نام سے ہوئی گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک عدد ٹی ٹی پسٹل بھی برآمد ہوا ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے اپنا تعلق صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد اور خود کو جعلساز گینگ کا سرغنہ ظاہر کیا،ملزم نے اپنے بیان میں طریقہ واردات کچھ اس طرح بتایا کہ ہم لوگ مختلف ایزی پیسہ شاپس پر جاتے ہیں اور انہیں بھاری رقم ٹرانسفر کا کہتے ہیں پھر وہ موبائل اپنے ہاتھ میں لیکر اپنی ٹیکنیک سے انکے موبائل کو ہیک کرلیتے ہیں جس سے رقم تو ٹرانسفر ہو جاتی ہے لیکن انہیں کمپنی سے تصدیق کا میسج موصول نہیں آتا جو ہمارے جانے کے 10سے12گھنٹے بعد موصول ہوتا ہے،ملزم نے مزید اپنے بیان میں حیدرآباد کے مختلف علاقوں میں قائم ایزی پیسہ شاپس سے اب تک لاکھوں روپے بٹورنے کی وارداتوں کا اعتراف کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں