اسلام آباد:سی پی پی اے کی جانب سے بجلی مزید 2.63 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست دے دی گئی۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکومت نے عوام پر ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاری کرلی ہے۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ اتھارٹی (سی پی پی اے) کی جانب سے بجلی 2 روپے 63 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست نیپرا کو دی گئی ہے۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں دائر کی گئی نظرثانی درخواست میں بجلی کی قیمت میں مزید اضافہ جون کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ (ایف پی اے) کی مد میں طلب کیا گیا ہے۔
سی پی پی اے کی درخواست پر نیپرا میں سماعت 31 جولائی کو ہوگی۔
