ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکا: جے ایف کینیڈی ائرپورٹ پر آتشزدگی سے 9 افراد زخمی

جے ایف کینیڈی ائرپورٹ کے ٹرمینل میں دھواں بھر گیا ہے‘ پروازوں میں تعطل سے شہری پریشان ہیں

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی شہر نیویارک کے جے ایف کینیڈی ائرپورٹ کے ٹرمینل 8 میں آتش زدگی کے باعث ائرپورٹ کا آپریشن متاثر ہوا۔ نیویارک فائر ڈپارٹمنٹ کے مطابق واقعہ صبح 7 بجے ٹرمینل نمبر 8 میں پیش آیا۔ آگ لگنے سے 9 افراد متاثر ہوئے تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ آتشزدگی کے بعد 960 افراد کو دوسرے ٹرمینل منتقل کردیا گیا۔ ائرپورٹ انتظامیہ نے ٹرمینل کو کلیئر کرکے آپریشن بحال کردیا۔ واضح رہے کہ جان ایف کینیڈی ائرپورٹ ملک کے مصروف ترین ہوائی اڈوں میں سے ایک ہے ۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں