ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی: ڈیفنس میں دو گروپوں میں فائرنگ کے نتیجے 5 افراد ہلاک

کراچی: ڈیفنس میں گزشتہ رات مبینہ طورپر گاڑی اوور ٹیک کرنے کے معاملے پر دو گروپوں میں فائرنگ کے نتیجی 5 نوجوان اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تاہم واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئی۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بظاہر معمولی تنازع کے معاملے پر شروع ہونے والی تلخ کلامی بعدازاں خوں ریز تصادم میں تبدیل ہوگئی جس میں 5 افراد اپنی جان گواہ بیٹھے۔

رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ ڈیفنس فیز 6 نشاط کمرشل میں پیش آیا ذرائع کا بتانا تھا کہ فائرنگ کا تبادلہ فہد بگٹی اورعلی حیدر بگٹی کے درمیان پیش آیا جبکہ مرنے والے نوجوانوں میں فہد بگٹی، نصیب اللہ، میر محسن بگٹی، میر عیسیٰ بگٹی اور علی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ اس معاملے پر ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ دونوں گروپوں میں پہلے سے دشمنی چلی آرہی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں