پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمرایوب نے کہا ہے کہ وفاق حکومت پاک فوج اور پی ٹی آئی کو آمنے سامنے لانا چاہتی ہے لیکن پی ٹی آئی اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر ایسا ہونے نہیں دیں گے۔
اڈیالا جیل میں گفتگو کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمرایوب کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کی حکومت کے چھکے چھوٹ گئے ہیں ،قوم نئے الیکشن کی تیاری کرے، نئے عام انتخابات سے ہی پاکستان ترقی کرے گا۔
عمرایوب کا کہنا تھا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس جس طرز پر ہوئی وہ نہیں ہونی چاہیے تھی، 9 مئی اور18 مارچ سے متعلق سی سی ٹی وی فوٹیجز غائب کردی گئیں، عمران خان اس کیلئے خود عدالت میں کیس دائر کریں گے،پی ڈی ایم حکومت ڈوب چکی ہے۔

