ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

9 مئی کے مجرم کے لیے 4 گھنٹے ہی بھوکا رہا جا سکتا ہے: مریم اورنگزیب

An investigation

لاہور: سینیئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے پی ٹی آئی کے بھوک ہڑتال کیمپ پر تنقید کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کی بھوک ہڑتال کو ’’ڈائٹ پلان‘‘ قرار دے دیا۔  

اپنے بیان میں سینیئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ 25 کروڑ عوام کو بھوک میں مبتلا کرنے والے کے لیے 4 گھنٹے ہی بھوکا رہا جا سکتا ہے ، دوپہر کا کھانا کھا کر رات کے کھانے سے پہلے ختم ہونے والی بھوک ہڑتال ڈھونگ اور مذاق ہے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ قومی تنصیبات، شہداء کی بے حرمتی، قائداعظم کا گھر جلانے، پولیس اور رینجرز کے سر پھاڑنے کا اعتراف کرنے والے سزا والا سزا کا مستحق ہے ، 9 مئی کے مجرم کے لیے ’’انٹر مٹنٹ فاسٹنگ‘‘ ہو رہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ دوپہر تین بجے شروع ہونے والی بھوک ہڑتال شام سات بجے تک اختتام پذیر ہونے والا ڈائٹ پلان ہے ، 9 مئی کے مجرم کے لیے 4 گھنٹے ہی بھوکا رہا جا سکتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں