English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وزیر داخلہ محسن نقوی کا لیاقت بلوچ سے ٹیلیفونک رابطہ

 راولپنڈی: وزیرداخلہ محسن نقوی نے نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیرداخلہ محسن نقوی اور نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے دھرنے کے مطالبات کے حوالے سے بات چیت کی۔ وزیر داخلہ نے کہا کے کہ حکومت پوری سنجیدگی سے جماعت اسلامی کے ساتھ مذاکرات چاہتی ہے۔

رہنما جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا کہ بجلی بلز میں 500 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کو بل میں 50 فیصد رعایت دی جائے۔بجلی بلز میں سلیب ریٹ ختم کئے جائیں اورآئی پیز کے ساتھ کیسپیٹی پیمنٹ، غریب تنخواہ دار طبقے پر ٹیکسوں کا ظالمانہ بوجھ واپس لیا جائے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ واپس لیا جائے  ،ڈالر میں ادائیگی کا معاہدہ ختم کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے