English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حکومت کی تحریک انصاف کو مذاکرات کی پیش کش

implementation of GST

اسلام آباد: حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کو مذاکرات کی دعوت دے دی۔

 اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر پٹرولیم مصدق ملک نے پاکستان تحریک انصاف کو مذاکرات کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ ملک دشمن عناصر ترقی میں رکاوٹیں کھڑے کر رہے ہیں، مذاکرات کا کہتے ہیں تو دھرنا دیا جاتا ہے ، ہم کہتے ہیں آئیں مل کر بیٹھیں ، بات کرتے ہیں، معاملات کو سلجھاتے ہیں۔

وزیر پٹرولیم نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف کے ذہن میں صرف 3چیزیں ہیں، اولین ترجیح غریب کے بچے کو روزگار دینا ہے ، دوسرا مہنگائی کے بوجھ کو ختم کرنا ہے اور تیسرا غربت کو ختم کرنا ہے، حکومت عوام کو ریلیف کی فراہمی کرنے کے لیے کوشاں ہے، روزگارکی فراہمی اولین ترجیح ہے، مہنگائی کے خاتمے سے عوام پربوجھ کم ہوگا، عوام کو معلوم ہے کس نے کیا کیا۔۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو معلوم ہے کس نے کیا کیا ہے؟ آج تک کسی کے منہ سے سنا ہے مہنگائی کو کیسے ختم کریں گے؟ حکومت کو ہٹانا ہے تو ہٹا دیں لیکن ملک کے بچوں کا مستقبل تباہ نہ کریں، انتشار کی سیاست کرنے والے ملک کے خیر خواہ نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم کہتے ہیں کہ بات کریں ، آپ کہتے ہیں کہ دھرنا دیں گے ، نعرہ لگایا گیا کپتان نہیں تو پاکستان نہیں ،ملک دشمن عناصر ترقی میں رکاوٹیں کھڑے کررہے ہیں ، پاکستان ہے توہم سب ہیں ، عمران خان کہتے ہیں ن لیگ اسٹیبلشمنٹ سے ہماری لڑائی کرارہی ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے