ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حکومت کا طرز عمل غیر سیاسی، مذاکرات کی پیشکش مسترد کرتے ہیں: بیرسٹر گوہر

Govt's behavior apolitical

اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر کا حکومت کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش پر ردعمل سامنے آگیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر نے کہا کہ حکومتی جماعت کا طرز عمل سیاسی نہیں، غیر سیاسی ہے، یہ کیا ہوا کہ آؤ بیٹھیں مذاکرات کریں، کیا مذاکرات کی دعوت اس طرح دیتے ہیں؟ پہلے بتایا جائے کہ سیاسی جماعتیں، دوسری سیاسی جماعتوں کو مذاکرات کی دعوت اس انداز میں دیتی ہیں۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم تو پر امن احتجاج تک نہیں کرسکتے، اس طرح کی مذاکرات کی پیشکش کو ہم کیسے تسلیم کرلیں؟ یہ حکومت فارم 47 کی پیداوار ہے، یہ ظلم اور زیادتیاں آج بھی جاری رکھے ہوئے ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ آج بھی ہمارے لوگوں کو اٹھایا جا رہا ہے، یہ لوگ چادر، چار دیواری کو پامال کررہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں