English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

الخدمت کے تحت رضاکاروں کیلئے’’ ایمرجنسی فرسٹ رسپانس ‘‘ تربیتی پروگرام

training program for volunteers

کراچی: الخدمت شعبہ والنٹیرز مینجمنٹ کے تحت رضاکاروں کے لیے’’ایمر جنسی فرسٹ رسپانس‘‘ کے عنوان سے ٹریننگ کا اہتمام کیا گیا۔ ریسکیو 1122کے ماہر ٹرینرز نے ٹریننگ دی۔

اس موقع پر ٹرینرزنے ہنگاہی حالات میں سب سے پہلے انسانی جان کو بچانے کو ترجیح دینے کی اہمیت بیان کی۔ رضاکاروں کو دم گھٹنے ،دل کا دوہ ،خون بہنے پر قابو پانے ،فالج اور ہیٹ اسٹروک کے حوالے سے فوری امداد سے متعلق تربیت دی گئی۔

رضاکاروں کو بتایا گیا کہ ہنگامی صورتحال میں متاثرہ شخص کو کس طرح طبی امداد یا اسے ریلیف پہنچانے میں مدد دی جا سکتی ہے۔ رضاکاروں نے ٹریننگ میں بھرپوردلچسپی کا اظہار کیا ،بعد ازاں ٹریننگ کے اختتام پر تمام رضاکاروں میں اسناد تقسیم کی گئیں۔ رضاکاروں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ اس ٹریننگ سے حاصل تجربات کو عملی زندگی میں استعمال میں کر لوگوں کے لیے راحت کاباعث بنیں گے۔

اس موقع پر ڈائریکٹرالخدمت والنٹیرز مینجمنٹ یوسف محی الدین اور سینئر منیجر سرفراز شیخ بھی موجود تھے۔ یوسف محی الدین نے اسناد تقسیم کرنے کی سادہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ تربیت حاصل کرنے والے رضاکاروں کی زندگی کا ایک نیااور بہترین تجربہ ہے۔یہ خدمت کا کام ہے اور خدمت کاکام انسان کو اطمینان اورراحت پہنچاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ الخدمت کی کوشش رہی ہے کہ اس سے منسلک رضاکاروں کی پروفیشنل ٹریننگ ہو تا کہ زندگی کے مختلف شعبہ جات میں احسن اور منظم طریقے سے لوگوں کی خدمت کرسکیں اور الخدمت کا شعبہ مینجمنٹ اس کام کو وسعت دے رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے