English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی : گھر میں گیس سلنڈر پھٹنے سے 11 افراد زخمی

کراچی: تجارتی شہر کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن 10 نمبر پر گھر میں گیس سلینڈر پھٹنے سے 11 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق غوثیہ چوک کے قریب ایک منزلہ عمارت کی پہلی منزل پر گیس سلینڈر پھٹنے سے دھماکہ ہوا متاثرہ گھر کی چھت گرگئی جبکہ گھر کی دیوار کا ملبہ پڑوسی کے گھر میں گرا۔

دیوار کا ملبہ گرنے سے اقرا نامی خاتون سمیت اس کے چار سالہ بیٹی ندا اور دو نومولود جڑواں بچے حسن اور حسین بھی زخمی ہو گئے۔ جبکہ دھماکہ جس گھر میں ہوا وہاں سات افراد جھلس کر زخمی ہو گئے۔ پڑوس میں دیوار گرنے سے گھر کے دو کمرے بھی متاثر ہوئے ہیں ۔

حادثے میں سلینڈر پھٹنے سے جھلس کر اور دیوار گرنے سے زخمی ہونے والے افراد کی تعداد 11 ہوگئی ۔

دھماکے کے بعد گھر کی حالت مخدوش ہوگئی ، پولیس نے گھر کے نچلے حصے میں رہائش پزیر افراد کو احتیاط کے طور پر نکال دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے