کوئٹہ: جماعت اسلامی نے پیپلزپارٹی کی سربراہی میں قائم بلوچستان حکومت سے علیحدگی کا اعلان کردیا۔
جماعت اسلامی کے رہنما اور رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن نے کہا کہ پیر سے اپوزیشن بینچوں پر بیٹھوں گا اور انہیں بتاؤں گا کہ اپوزیشن کیا ہوتی ہے، وزیراعلی کی حمایت اس لیے نہیں کی کہ مراعات چاہئیں۔
مولانا ہدایت الرحمن نے مطالبہ کیا کہ لاپتہ افراد کو بازیاب کر کے منظر عام پر لایا جائے، آئین کے مطابق جلسہ کرنا ہر سیاسی جماعت کا حق ہے، حکومت لوگوں سے سیاسی حق چھین کر کیا پیغام دینا چاہتی ہے؟
صوبائی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ موبائل سروس اور روڈ بند کرنے کی مذمت کرتے ہیں، گوادر میں فائرنگ ہوئی ہے، مسائل حل کریں، ماؤں اور بہنوں پر تشدد کرنے سے مسائل حل نہیں ہوں گے۔

