English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اولمپکس گیمز: حضرت عیسی علیہ السلام کی توہین پر ٹیک کمپنی نے اشتہارات واپس لے لیے

پیرس میں منعقدی اولمپکس گیمز 2024کی افتتاحی تقریبات میں ڈریگ کوئینز (خواتین کا حلیہ اپنائے مرد)اور رقاصوں کی طرف سے مسیحیت میں انتہائی مقدس مانی جانے والی لیونارڈو ڈا ونچی کی پینٹنگ دی لاسٹ سپر (آخری کھانے)کی بظاہر پیروڈی پیش کرنے کے بعد ایک ٹیک کمپنی نے اولمپکس گیمز سے اپنے اشتہارات واپس لے لئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابقدنیا بھر میں فرانس کی جانب سے پیش کی گئی اس قبیح حرکت کو شدید  تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے، مسیحی برادری بھی شدید غم اور غصے کا اظہار کر رہی ہے،جس کے بعد امریکی ریاست مسیسیپی میں قائم ٹیلی کمیونیکیشن اور ٹیکنالوجی کمپنی سی اسپائر نے بھی ہفتے کی صبح گیمز کے ساتھ تعلقات منقطع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

کمپنی نے  کہا کہ  ہم پیرس اولمپکس کی افتتاحی تقریبات کے دوران لاسٹ سپر کا مذاق اڑائے جانے سے حیران رہ گئے ہیں۔ سی اسپائر اپنے اشتہارات اولمپکس سے واپس لے رہی ہے۔کمپنی کی صدر اور سی ای او سوزی ہیز نے ایک بیان میں کہا کہ سی اسپائر اپنے ان ایتھلیٹس کی حمایت کرتا ہے جنہوں نے اولمپکس کا حصہ بننے کے لیے بہت محنت کی ہے۔ تاہم، ہم آخری عشائیہ کی  ناقابل قبول تضحیک کا حصہ نہیں بنیں گے، یہی وجہ ہے کہ ہم اولمپکس سے اپنا اشتہار نکال رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے