English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وفاقی وزیرداخلہ کا لیاقت بلوچ سے ٹیلیفونک رابطہ‘مذاکرات پرزور

القمر

اسلام آباد ( نمائندہ جسارت)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں دھرنا مطالبات کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ محسن نقوی نے کہا کہ حکومت پوری سنجیدگی سے جماعت اسلامی سے مذاکرات چاہتی ہے۔ اس موقع پر نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کا 10 مطالبات پیش کر تے ہوئے کہنا تھا کہ بجلی بلز میں 500 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کو بل میں 50 فیصد رعایت دی جائے، بجلی بلز میں سلیب ریٹ ختم کیے جائیں، آئی پی پیز کے ساتھ کیپسٹی پیمنٹ اور ڈالر میں ادائیگی کا معاہدہ ختم کیا جائے۔ اشرافیا کی عیاشیاں عوام کئیلیئے نا قابل برداشت ہیں غیر ترقیاتی خراجات پر 35 فیصد کٹ لگایا جائے، لیاقت بلوچ نے مزید کہا کہ غریب تنخواہ دار طبقے پر ٹیکسوں کا ظالمانہ بوجھ اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ واپس لیا جائے، پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی بھی ختم کی جائے۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ جماعت کے 1150 کارکن رہا کیے جائیں تب مذاکرات با معنی ہونگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے