کراچی : قومی فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے کہا ہے کہ کپتانی آنے یا جانے سے متعلق نہیں سوچتا بس عزت سے پاکستان کے لیے کھیلنا چاہتا ہوں، اپنے ملک کے لیے فخر سے کھیلوں گا۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ میرا کام ہے کرکٹ کھیلنا تو میں صرف عزت سے کرکٹ کھیلوں گا ،ہمیشہ پاکستان کے لیے کھیلنا چاہتا ہوں منفی چیزیں کبھی ٹیم میں نہیں لاتا۔
شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ میری تربیت اچھی ہے ہمیشہ ملک کے لیے فائٹ کرتاہوں، ریڈ بال کرکٹ اصل کرکٹ ہے، ،مجھے نہیں معلوم کہ میں ٹیسٹ سیریز سے ڈراپ ہو رہا ہوں۔ بچوں کو اچھی چیزیں سکھانی چاہیئں، ٹیم کے گیارہ کھلاڑی دوست ہیں، ایک ہی ملک اور ٹیم کے لیے کھیلتے ہیں تو متحد ہونا چاہیے۔

