ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکیہ نے فلسطینیوں کی مدد کے لیے اسرائیل پر حملے کا اشارہ دے دیا

انقرہ: ترکیہ کے صدر طیب اردگان نے عندیہ دیا ہے کہ مظلوم فلسطینیوں کی مدد کے لیے ترکیہ کی فوج اسرائیل میں داخل ہوسکتی ہے۔

ترک حکمراں جماعت کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے طیب اردگان کا کہنا تھا کہ ترکیہ نے جس طرح ماضی میں لیبیا اور ناگورنو کا راباخ میں آپریشن کیا تھا اسی طرح فلسطینیوں کی مدد بھی کی جاسکتی ہے۔

اردگان نے خطاب میں مزید کہا کہ “کوئی وجہ نہیں ہے کہ ہم ایسا نہ کریں ہمیں مضبوط ہونا چاہیے تاکہ ہم یہ اقدامات کر سکیں۔”

واضح رہے کہ 2020 میں ترکیہ نے اقوام متحدہ کی تسلیم شدہ حکومت کی حمایت میں فوجی اہلکار لیبیا بھیجے۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیر خارجہ اسرائیل کاٹز نے رجب طیب اردگان پر شدید تنقید کی۔

انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ‘ایکس’ پر ترکیہ کے صدر کے بیان کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ رجب طیب اردگان صدام حسین کی پیروی کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور اسرائیل پر حملے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔اسرائیلی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اردگان کو سابق عراقی صدر کے انجام سے سبق سیکھنا چاہیے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں