English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ناروے کپ: پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم نے دوسری کامیابی حاصل کرلی

team won the second victory

سلور: ناروے فٹبال کپ میں پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ پیر کو دوسری کامیابی حاصل کرلی۔

پاکستان سٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم نے ناروے کے وارڈینسیٹ کلب کو شکست دے کر مسلسل دوسرا میچ جیت لیا۔ سلور میں جاری ناروے کپ میں پاکستان اسٹریٹ چائلڈ ٹیم نے پیر کو دوسری کامیابی حاصل کی اور ناروے کے وارڈینسیٹ کلب کو شکست سے دوچار کر دیا۔

پاکستان اسٹریٹ چائلڈ ٹیم نے یہ میچ 5-0سے جیتا۔ پاکستان نے پہلے ہاف میں 2 اور دوسرے ہاف میں مزید 3 گولز اسکور کیے، قومی سٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کی جانب سے کاشف نے 2،کپتان محمد عدیل، محمد خان اور شاہد انجم نے ایک ایک گول اسکور کیا۔

پاکستان ٹیم کی جیت کے بعد ناروے میں پاکستانی کمیونٹی نے جیت کا جشن بھی منایا، ایونٹ میں قومی اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم اپنا تیسرا میچ کل کھیلے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے