ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

واضح کردوں عمران خان سے ملاقات ہوئی ہے، بیک ڈور ڈیل یا کوئی رابطہ نہیں، حامد رضا

سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ واضح کرنا چاہتا ہوں کے اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات ہوئی ہے، بیک ڈور ڈیل یا کوئی رابطہ نہیں ہو رہا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران حامد رضا کا کہنا تھا حکومت نے شیڈول سے ہٹ کر قومی اسمبلی اجلاس بلایا ہے اور ہمیں خدشات ہیں حکومت آئین کی بنیادی روح کے خلاف قانون سازی چاہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنی حکمت عملی پر مشاورت کریں گے، حکومت چوری شدہ مینڈیٹ کے ساتھ آئی ہے، کچھ غلط کرے گی تو شورشرابہ تو ہوگا۔

واضح رہے کہ اڈیالہ جیل میں میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا تھا کہ ہم نے فوج پر الزامات نہیں تنقید کی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں