English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بل غیر آئینی طریقے سے پاس  کئے  جا رہے ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی

not a good omen

اسلام آباد: تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے چیئرمین  بیرسٹر گوہر علی خان کا کہناہے کہ رولز کو اڑایا گیا بل کو غیر آئینی طریقے سے پاس کیا جا رہا ہے،ہمارے ایم این ایز کے خلاف ایکشن لئے  جا رہے ہیں،  سپریم کورٹ ہمارے ممبران کو تحفظ فراہم کرے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ  ہم نے کل ووٹوں کا 50 فیصد لیا ہے، دھرنے یا احتجاج کی طرف نہیں گئے، پارلیمان میں رہ کر کردار ادا کرتے رہے۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی کی وجہ سے غریب پریشان ہوکر خودکشیاں کررہاہے، حکمران اپنی عیاشیوں میں لگے ہوئے ہیں، بجلی کے بلز میں ہر ماہ بے پنا اضافہ ہورہاہے، بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے، حکومت کسی بھی معاملے میں ذمہ داری لینے کو تیار نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے