English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسماعیل ہانیہ کی شہادت کے بعد یہ جنگ مزید بڑھے گی: مشاہد حسین سید

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ اسماعیل ہانیہ کی شہادت کے بعد یہ کشیدگی اور جنگ مزید بڑھے گی۔

مسلم لیگ ن کے رہنما مشاہد حسین سید نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ خبر سن پر کر بہت غم ہوا، ایک مجاہد کو شہید کردیا گیا، یہ فلسطینی عوام کیلئے ایک بہت بڑی شہادت ہے۔

مشاہد حسین سید نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کی باتوں کو سبوتاژ کردیا گیا ہے، یہ فلسطینی جنگ آزادی کیلئے بہت بڑا دھچکا ہے، ان کو ایران کے دارالخلافہ تہران میں شہید کیا گیا، یہ ایرانی سکیورٹی اور انٹیلی جنس اداروں کی بہت بڑی ناکامی ہے۔

ان کاکہنا تھا کہ اسرائیل نے یہ قدم اٹھانے سے پہلے امریکیوں کو لازمی تحفظ میں لیا ہوگا، اسماعیل ہانیہ کشمیر کی آزادی کیلئے بہت آواز اٹھاتے تھے، اسرائیل نے اب مشرق وسطی میں ایکشن شروع کردیا ہے۔

واضح رہے کہ فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ ایران کے دارالحکومت تہران میں اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے