ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں10.86 روپے فی لیٹر تک کمی

products

اسلام آباد:حکومت نے پیٹرولیم  مصنوعات کی قیمتوں میں 10.86 روپے فی لیٹر تک کمی کردی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دے دی گئی۔ جس کے مطابق ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 10 روپے 86 پیسے کمی کی گئی ہے جب کہ پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 17 پیسے فی لیٹر کم ہوئے ہیں۔

اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 6 روپے 32 پیسے کی کمی ہوئی ہے جب کہ لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت بھی 5 روپے 72 پیسے فی لیٹر کم کر دی گئی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ نے باضابطہ نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔

نئی قیمتوں کے مطابق ڈیزل 272.77 روپے  فی لیٹر ہوگیا جب کہ پیٹرول 269.43، مٹی کا تیل 177.39 جب کہ لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 160.53 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں