English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

دھرنے کا ساتواں روز: حکومت ہمارے مطالبات سے بھاگ رہی ہے، حافظ نعیم

راولپنڈی:امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ حکومتی مذاکراتی ٹیم ہمارے مطالبات سے بھاگ رہی ہے، جماعت اسلامی جو مطالبات کررہی ہے وہ تمام حقیقت پر مبنی ہیں، حکومت مختلف لوگوں سے کہلوانا چاہ رہی ہے جماعت اسلامی کے مطالبات قابل عمل نہیں،حکومت سے مذاکرات کا تیسرا دور میڈیا پر ہونا چاہیے۔

راولپنڈی میں دھرنے کے ساتویں روز کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئےحافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ حکومتی مذاکراتی ٹیم کے پاس ہماری کسی بات کا جواب نہیں، ہم سے بجلی قیمت وصول کریں،اضافی ٹیکس وصول نہ کریں، جو بجلی بن ہی نہیں رہی اس کی قیمت بھی ہم سے وصول کی جاتی ہے،اس ملک میں 1994سے ہی آئی پی پیز کا دھندا شروع ہوا۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان   کا کہنا تھا کہ جن لوگوں نے آئی پی پیز معاہدے کیے ان کو بھی فکس ہونا چاہیے تاکہ آئندہ قوم کے ساتھ مذاق نہ ہو،آئی پی پیز معاہدوں کی وجہ سے ہزاروں ارب روپے لوٹ لیے گئے ،یہ لوگوں کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی باتیں کہ معاہدے ختم نہیں کرسکتے،جن معاہدوں کی مدت ختم ہوگئی ہے ان کو ختم کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جو بجلی مہنگے طریقے سے بن رہی ہے اس کے پیسے قوم کیوں ادا کرے، آئی پی پیز والا معاملہ جب تک حل نہیں ہوگا ہمارا دھرنا ختم نہیں ہوگا، جماعت اسلامی کے دھرنے میں کراچی کے انڈسٹریل آئے ہیں، تنخواہ دار طبقے پر بجٹ میں نیا سلیب لگایا اس کو ختم کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے