English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پی سی بی میں بے ضابطگیوں کے خاتمہ کیلیے جامع اصلاحاتی نظام نافذ

eliminate irregularities in PCB

لاہور: پاکستان اسپورٹس بورڈ میں شفافیت اور مؤثر کارکردگی کو یقینی بنانے کے لئے جامع اصلاحاتی نظام انتظامی اور مالی بےضابطگیوں کے خاتمے کیلئے ڈیزائن کیا گیا۔

پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ترجمان کے مطابق جامع اصلاحاتی نظام کے تحت خریداری کے عمل میں پیپرا رولز ، ای پیڈز کی پاسداری، کھلی بولی اور مناسب دستاویزات کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق تمام مالی ریکارڈز درست طریقے سے رکھنا ہوں گے تاکہ جائزہ اور آڈٹ کےلئے فوری دستیاب ہوں ڈرافٹس کو منظور کرنے والے افسر کے دستخط لازم قرار دیئے گئے ہیں منصوبہ بندی اور ڈویلپمنٹ ونگ سےمتعلق فائلوں میں اطمینان بخش تکمیل کا سرٹیفکیٹ ضروری ہو گا۔

مالی امور سے متعلق فائلوں کو پری آڈٹ کیلئے ڈائریکٹر فنانس کے ذریعے بھیجا جائے گا انتظامی منظوری طلب کرتےوقت متعلقہ قواعد ، پی ایس بی آئین اور مالی قواعد کا حوالہ دینا ہو گا،پاکستان اسپورٹس بورڈ کی سہولیات بشمول ہاسٹلز اور رہائش گاہوں کا غیرمجاز استعمال سختی سے ممنوع ہے احکامات کی خلاف ورزی پر معطلی، برطرفی سمیت تادیبی کارروائی ہو گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے