ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ورلڈ کپ میں ڈسپلن کی خلاف ورزیاں، پی سی بی کا کرکٹرز کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اور حالیہ سیریز کے دوران ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والے کھلاڑیوں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ٹیم میں گروپنگ اور کھلاڑیوں کے ڈسپلن پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے مزید نظرثانی کا فیصلہ کیا ہے، کرکٹرز کی جانب سے چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کے خلاف منظم مہم چلائی جارہی ہے لیکن پی سی بی نے دباؤ کے بغیر کرکٹرز کے خلاف پابندی لگانے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق ایک سابق کپتان پر مشتمل کمیٹی سینئر منیجر وہاب ریاض، منیجر منصور رانا اور غیر ملکی ہیڈ کوچ گیری کرسٹن  کارروائی کریں  گے، کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں گروپنگ اور ڈسپلن توڑنے والے کھلاڑیوں کے خلاف کاروائی کا امکان ہے۔وقار یونس اس عمل کا حصہ ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے حوالے سے تین رپورٹس کا جائزہ لیا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں