English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

افغانستان:  طالبان کی حکومت میں ایک سال کے دوران 2 ہزار 194 ترقیاتی منصوبے مکمل

کابل: امارت اسلامیہ افغانستان میں طالبان حکومت نے گزشتہ ایک سال کے دوران 2ہزار 194ترقیاتی منصوبے مکمل کیے، طالبان حکومت بڑی تیزی سے ترقیاتی کاموں کو پایہ تکمیل تک پہنچا رہی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  وزارت اقتصادیات کے ترجمان عبدالرحمن حبیب نے گزشتہ روز ایک اجلاس میں بتایا کہ صحت، زراعت، نقل و حمل اور توانائی کے شعبوں میں منصوبے مکمل کیے گئے، جس سے 3لاکھ سے زائد لوگوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا ہوئے۔

انہوں نے بتایا کہ رواں  سال مزید ترقیاتی منصوبوں پر غور جاری ہے، 1ارب 80کروڑ ڈالرمالیت کے تقریبا 1ہزار338 عوامی بہبود کے  منصوبوں پر کام جاری ہے۔

خیال رہے کہ اگست 2021 میں اقتدار سنبھالنے کے بعد سے، افغان نگراں حکومت نے متعدد ترقیاتی اور بنیادی ڈھانچے کے منصوبے شروع کیے ہیں، جن میں ہوائی اڈوں، نہروں، شاہراہوں اور سڑکوں کی تعمیر نو اور شمسی توانائی کے منصوبے شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے