English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جماعت اسلامی کے دھرنے سے پی ٹی آئی رہنما خطاب ادھورا چھوڑ کر چلے گئے

روالپنڈی:جماعت اسلا می کے مہنگائی، بجلی کی قیمتوں  میں اضافے اور آئی پی پیز سے معاہدوں کے خلاف  جاری  دھرنے میں تحریک انصاف(  پی ٹی آئی )کے رہنماؤں نے شرکت  کی،  پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین  پولیس کی نفری بڑھنے کی وجہ سے  خطاب ادھورا چھوڑ کر  چلےگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لیاقت باغ میں بجلی قیمتوں میں اضافے اور مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی کے احتجاجی دھرنے کے آٹھویں روز شعیب شاہین نے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ  شرکت ،  قائم مقام امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے پی ٹی آئی قیادت کا دھرنے میں استقبال کیا۔

خیال رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے گزشتہ دنوں جماعت اسلامی کے دھرنے کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے عوام سے بھرپور شرکت کی اپیل کی تھی۔

واضح رہے کہ جماعت اسلامی کا مہنگائی اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف دھرنا 26 جولائی سے جاری ہے، حکومت مذاکرات  کرنے سے بھاگ رہی ہے، حکومت نے آج جماعت اسلامی کے گرفتار کارکنان کو رہا کرنے کا اعلان کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے