English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پیرس اولمپکس‘تاجک کھلاڑی کا اسرائیلی حریف سے ہاتھ ملانے سے انکار

القمر

پیرس (اسپورٹس ڈیسک )نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی وحشت و بربریت کے خلاف احتجاج کی مثالیں کھیل کے میدانوں میں بھی دیکھنے میں آرہی ہیں۔ اس سلسلے میں تازہ مثال پیرس اولمپکس جوڈو کے مقابلے کے دوران دیکھنے میں آئی۔پیرس میں جاری اولمپکس کے دوران جوڈو کے مقابلے میں تاجکستان کے کھلاڑی نے اسرائیلی حریف سے ہاتھ ملانے سے انکار کردیا۔عالمی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق تاجکستان کے جوڈو کے کھلاڑی نورالی ایمومالی کا اسرائیلی حریف طوہربوتبل سے مقابلہ تھا۔مقابلے کے اختتام پر روایتی طور پر کھلاڑی ایک دوسرے سے ہاتھ ملاتے ہیں مگر تاجک کھلاڑی نے اسرائیلی حریف سے ہاتھ ملانے سے انکار کردیا اور شہادت کی انگلی بلند کرتے ہوئے ’ اللہ اکبر‘ کا نعرہ لگایا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے