ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فیصل آباد شہروگردونواح میں چوری کی وارداتوں میں اضافہ

فیصل آباد (آئی این پی)فیصل آباد شہر اور گردونوا ح میں چوری،ڈکیتی ورہزنی کی وارداتو ں کا سلسلہ جاری، 24گھنٹوں کے دوران 180 سے زائد مقامات پر لوٹ مار کرتے ہوئے ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں روپے مالیت کے زیورات‘ نقدی‘ قیمتی سامان‘ موبائل فونز چھین کر فرار ہو گئے‘ درجنوں شہریوں کو موٹرسائیکلوں سے محروم کر دیا گیا۔پولیس وارداتوں کو کنٹرول کرنے ناکام،بڑھتی ہوئی وارداتوں پر شہریوں میں خوف وہراس تفصیلات کے مطابق سول ہسپتال کے باہر مقصود سے 21ہزار روپے‘ فون‘ سٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کے باہر خضرحیات سے جھپٹا مار کر فون‘ بھوآنہ بازار میں مدثر سے 30ہزار روپے‘ فون‘ بائو والہ کے ارشاد سے نقدی‘ فون‘ مدن پورہ کے شیراز سے 25ہزار روپے‘ فون‘ ڈیرہ سائیں قبرستان کے قریب خالد محمود سے 64ہزار روپے‘ فون‘ عباس نگر کے سہیل سے 5ہزار روپے‘ فون‘ ریلوے کالونی کے شاہد سے موٹرسائیکل‘ نقدی‘ فون‘ خیابان کالونی کے عثمان سے 8ہزار روپے‘ فون‘ جامعہ سلفیہ روڈ پر عظیم سے 43ہزار روپے‘ فون‘ ملک پور کی فضیلت بی بی کے گھر کے تالے توڑ کر سامان چور لے گئے‘ مہندی محلہ میں جاوید اقبال سے نقدی‘ فون‘ گرین ٹائون کے احسان سے 6ہزار روپے‘ فون‘ کشمیر چوک میں شفیع سے 30ہزار روپے‘ فون‘ فاروق آباد کے احسن شاہ سے موٹرسائیکل‘ نقدی‘ فون‘ ریاض الجنہ روڈ پر یوسف سلیم کے زیرتعمیر گھر سے 4لاکھ کا سریا چور لے گئے‘ ملت ٹائون کے مبشر حسین سے نقدی‘ فون‘ بلال نگر کے اویس کی اہلیہ سے زیورات‘ نقدی چھین لی گئی‘ ایڈن آرچرڈ میں اکرم اور علی رضا کے گھروں کو لوٹ لیا‘ 163 رب کے تجمل کے ڈیرہ سے لاکھوں کے مویشی چور لے گئے‘ 110 گ ب کے اسامہ سے 1لاکھ روپے‘ فون‘ 118 ج ب کے آصف کے ڈیرہ سے پیٹرانجن چور لے اُڑے‘ 188 رب کے عبدالرحمن سے 8ہزار روپے‘ فون‘ 192 رب کے بلال سے 65ہزار روپے‘ فون‘ 125 رب کے افتخار حسین سے موٹرسائیکل‘ نقدی‘ فون‘ 43 ج ب میں اکرم کے گھر داخل ہونے والے ڈاکو اہل خانہ کو یرغمال بنا کر لاکھوں کے زیورات‘ نقدی چھین کر لے گئے‘ 44 ج ب میں مجتبیٰ کے گھر سے 5تولے زیورات‘ سوا لاکھ روپے اور سامان چور لے گئے‘ 233 رب کے امین سے موٹرسائیکل‘ نقدی‘ فون‘ 296 رب کے عبدالرحمن سے 80ہزار روپے‘ فون‘ 243رب کے لال دین سے سوا لاکھ روپے‘ 276 رب کے احمد علی سے ڈیڑھ لاکھ روپے چھین لیے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں