ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ٹانک میں ججز کے قافلے پر حملہ: اسکواڈ میں شامل 2 پولیس اہلکار شہید

ڈی آئی خان(مانیٹرنگ ڈیسک) ٹانک میں ججز کے قافلے پر حملے میں اسکواڈ میں شامل 2 پولیس اہل کار شہید ہو گئے۔پولیس کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک کے سنگم پر ایڈیشنل جج ٹانک حسنین، ایڈیشنل سیشن جج ساؤتھ اور سینئر سول جج مہ جبین کے قافلے پر حملہ کیا گیا، جس میں 2 پولیس اہل کار شہید ہو گئے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق ججز کے قافلے پر فائرنگ کے ذریعے حملہ کیا گیا ہے۔ دہشت گردوں کی اس کارروائی میں اپر وزیرستان پولیس کے 2 جوان عبداللہ اور کانسٹیبل صمد خان شہید ہوئے۔ بھگوال کے قریب ہونے والے واقعے میں 2 افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حملے میں تینوں ججز محفوظ رہے۔ واقعے کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا جب کہ پولیس کی بھاری نفری نے جائے وقوع سے شواہد جمع کرکے علاقے کی ناکا بندی کردی ہے اور دہشت گردوں کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں