ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حکمران عوام کا کب سوچیں گے؟امن ترقی پارٹی

محراب پور (جسارت نیوز) امن ترقی پارٹی کے چیئرمین محمد فائق شاہ نے کہا ہے کہ کیا قانون سازی عوام کیلیے کی جاتی ہے؟ اپنے مفادات کے لیے راتوں رات قانون بن جاتے ہیں، حکمران کب عوام کا سوچیں گے؟ اپنے اقتدار کو بچانے اور تحفظ دینے کیلیے راتوں رات قانون سازی کر دی جاتی ہے لیکن غریب اور مظلوم عوام عدالتوں، تھانوں اور کچہریوں میں دھکے کھاتے رہتے ہیں، کوئی ان کی آواز سننے والا نہیں، کروڑوں افراد رل رہے ہیں، ایک ایم بی اے، ایم این اے کو بچانے کے لیے آئین ہی بدل دیا جاتا ہے، سپریم کورٹ سمیت تمام عدالتیں سیاسی مقدمات تک محدود ہو گئیں، عوام کیساتھ ظلم و زیادتیوں کا ازالہ کہاں ہوگا؟ حکمرانوں نے ہمیشہ قانون اور آئین کو اپنی مرضی سے چلایا ہے، موم کی ناک بنا کر ہمیشہ اپنی طرف موڑ دیا جاتا ہے، کرسی کا یہ کھیل سیاستدانوں اور ڈکٹیٹروں نے جاری رکھا، عوام ظالم طبقات کے ظلم کا شکار رہتے ہیں، کوئی داد رسی کا فورم نہیں، قانونی معاونت اور حکومت کوئی ذمہ داری نہیں لیتی، وکلا، عوام اور ماہرین کو عوامی انصاف کیلیے کام کرنا ہوگا، ناانصافی، عدم مساوات بڑھ جائے تو معاشرے تباہ ہو جاتے ہیں، امن ترقی پارٹی غریبوں کے لیے مفت قانونی معاونت، گھر کے دہلیز پر انصاف دینے اور تیز رفتار فیصلوں کا نظام لائی ہے جو عوام کی داد رسی کرے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں