ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فلسطینی بچے صدمے کا شکار اور حیران ہیں‘اقوام متحدہ

جنیوا(صباح نیوز) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیل کی جنگ کو تقریبا 10 ماہ مکمل ہونے کو ہیں جہاں بچے نقل مکانی، نقصان اور درد کی وجہ سے صدمے کی حالت میں جی رہے ہیں۔ غزہ میں فلسطینی بچوں نے اسرائیلی حملوں کے300 سے زائد دنوں میں ناقابل بیان مظالم دیکھے ہیں۔ فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (یو این آر ڈبلیو اے) کے کمشنر جنرل فلپ لازارینی نے کہا ہے کہ غزہ میں صدمے سے دوچار بچوں کے لیے سیکھنے کا پروگرام شروع کیا ہے۔ کمشنر جنرل نے کہا کہ طویل راستے میں یہ پہلا قدم ان سرگرمیوں پر مرکوز ہے جو بچوں کو ان ہولناکیوں سے پناہ دیں گی جن سے وہ گزر رہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں